گجرات:مضر صحت گوشت کی فروخت پر قصاب کو 45ہزار روپے جرمانہ
گجرات(سٹی رپورٹر )لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے ضلع گجرات کے مین بازار شاہجہانگیر روڈ پر چھاپے مارے ۔
کارروائی کے دوران مضر صحت گوشت کی فروخت پر 45ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔