ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، شہری موٹر سائیکلوں کیلئے خوار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، شہری موٹر سائیکلوں کیلئے خوار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حوالاتوں میں بند رہنے والے شہری تھانوں سے موٹرسائیکلوں کے حصول کیلئے خوار ہوگئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈسکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکے لگاکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کو گرفتارکرکے متعلقہ تھانوں میں ان کیخلاف مقدمات درج کرواکر حوالاتوں میں بند کروا دیا اور ان کی موٹرسائیکلیں بھی ضبط کرکے متعلقہ تھانوں میں دے دی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حوالاتوں میں بند رہنے والے شہری رہا ہونے کے بعد تھانوں سے موٹرسائیکلوں کے حصول کیلئے خوار ہورہے ہیں جن شہریوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوئے ہیں وہ رہا ہونے کے بعد موٹرسائیکلوں کے حصول کیلئے متعلقہ تھانوں میں جائیں تو موجود محرر اور پولیس اہلکار ان سے پیسوں کا مطالبہ کررہے ہیں اگر کوئی شہری پیسے دے دے تو ان کوموٹرسائیکلیں دے دی جاتی ہیں اور اگر کوئی پیسے نہ دے تو اس کو سپرد داری کروانے کا کہہ کر خوار کیاجاتا ہے ، شہری اپنی موٹرسائیکلوں کے حصول کیلئے تھانوں کے چکر لگالگاکر شٹل کاک بن چکے ہیں ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں