گجرات:پیرا فورس کی جانب سے ملہو کھوکھر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

گجرات:پیرا فورس کی جانب سے ملہو  کھوکھر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈی سی گجرات نورالعین کے حکم پرسی ڈی ای او پیرا فورس عائشہ حیدر گوندل کے احکامات کی روشنی میں انفورسمنٹ آفیسر عرفان علی نے ملہو کھوکھر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق سخت آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران گلیوں اور راستوں پر قائم تمام تھڑے فوری طور پر ہٹوا د ئیے گئے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو واضح وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں