نوشہرہ ورکاں:قبرستان کی 24کنال اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال او رٹیم نے غیر قانونی قابضین سے قبرستان کے لئے مختص 24 کنال رقبہ واگزار کر الیا ۔
نواحی گاؤں جہلن میں قبرستان کیلئے مختص 120 کنال میں سے 24 کنال رقبہ پر عرصہ دراز سے مختلف افراد نے قبضہ کر رکھا تھا جس کی مالیت دو کروڑ روپے سے زیادہ تھی جس کیخلاف اہل علاقہ مسلسل احتجاج اور نشاندہی کرتے چلے آ رہے تھے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے قانون گو نشاط رسول، حلقہ پٹواری محمد ارشد، ریونیو سٹاف اور پولیس فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رقبہ کو واگزار کروا کر قبرستان کمیٹی کے حوالے کر دیا ۔