گجرات:ماحولیاتی آ لودگی پر 2 یونٹس سیل ، لاکھوں روپے جرمانہ

گجرات:ماحولیاتی آ لودگی پر  2 یونٹس سیل ، لاکھوں روپے جرمانہ

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اسامہ مجید اور انسپکٹر ماحولیات نے فیلڈ میں معائنہ جات کئے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

صنعتی اداروں اور اینٹوں کے بھٹوں کے 15معائنہ جات کیے گئے جن میں 3 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، ایک نوٹس جاری کیا گیا، 2 یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سکولوں میں ویسٹ سیگریگیشن کے حوالے سے 4معائنے کیے گئے جن میں 3ادارے قواعد کے مطابق پائے گئے جبکہ ایک کو نوٹس جاری کیا گیا۔پلاسٹک بیگز کے حوالے سے 10معائنہ جات کیے گئے جن میں 15کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں