حافظ آباد:خواجہ شریف فیملی پارک میں 4روزہ کتاب میلہ اختتام پذیر
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)روشن پاکستا ن ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین عبدالجبار رضا انصاری اور ممتاز مصنف عزیز علی شیخ کی جانب سے چوک فوارہ کے قریب خواجہ شریف فیملی پارک میں منعقد کیا جانیوالا 4روزہ کتاب میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔
کتاب میلہ میں جہاں کراچی سے لاہور تک کے معروف پبلشرز نے مختلف موضوعات پر مبنی کتب کے سٹالز لگائے وہاں منہاج القران پبلی کیشنز کے سٹال پر ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے صاحبزادگان حسن و حسین محی الدین قادری کی اردو انگریزی میں سینکڑوں کتب ترجمہ عرفان القران اور دیگر کتب کا سٹال بھی لگایا گیا۔،اسی سٹال پر منہاج یوتھ لیگ کا 38واں یوم تاسیس بھی جوش و خروش سے منایا گیا۔