ڈسکہ:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،205افراد گرفتار
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 205افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔
اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس بنوانے کیلئے پولیس خدمت مرکز کا رخ کرلیا مگر وہاں پر عملہ اور سہولیات کی کمی کے باعث شہریوں کو لائسنس کے حصول کیلئے کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ کر شام کو مایوس لوٹنا پڑرہاہے ۔