ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، زندگی غیر محفوظ:وقاص مرزا
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرا ت چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر وقاص مرزا نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون ویلنگ ’بغیر لائسنس ڈرائیور’کم عمر ڈرائیونگ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی غیر محفوظ بناتے ہیں۔
ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری پر لازم ہے ریسکیو اور ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق موٹرسائیکل کے حادثات میں90فیصداموات ہیلمٹ نہ پہننے کی بدولت ہیڈ انجری کی وجہ سے ہوتی ہیں بد قسمتی سے ہم ہیلمٹ کے بغیرسڑک پر تو آ جاتے ہیں مگر روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ بنا لیتے ہیں سیٹ بیلٹ کا استعمال اورقانون کا احترام ہماری جانوں کو محفوظ بناتا ہے شہری ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی عادت اپنانے سے اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے سے نکال سکتے ہیں ان کاکہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی حادثا ت کا باعث بنتی ہے جس سے ہم اپنا ہی نہیں بلکہ دوسروں کا بھی نقصان کرتے ہیں ، ہمیں اپنی اوردوسروں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے قوانین قوانین کی پابندی یقینی بنانا ہوگی۔