سول ہسپتال ڈسکہ میں قائم پناہ گاہ کو ختم
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)سول ہسپتال ڈسکہ میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنائی گئی پناہ گاہ کو ختم کردیاگیا ،بے گھر افراد سردی میں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہوگئے ۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے غریب ’مستحق اور بے گھرافرادکیلئے پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایاتھا تاکہ رات کوآرام سے سو سکیں اور ان پناہ گاہوں میں لوگوں کوتین وقت کھانا بھی مہیا کیاجا تا تھا ۔سول ہسپتال ڈسکہ میں بھی پناہ گاہ بنائی گئی تھی جس کو کبھی کبھار رات کے وقت کھول دیاجاتاتھا مگر اب سول ہسپتال ڈسکہ کی انتظامیہ نے اس پناہ گاہ کو ختم کردیا ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔