گجرات6:فوڈ یونٹس کو جرمانے ،زائد المیعاد خوراک تلف

گجرات6:فوڈ یونٹس کو  جرمانے ،زائد المیعاد خوراک تلف

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایت پر ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں کی گئیں۔

مجموعی طور پر 80معائنہ جات کیے گئے جن میں 23 اداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے ۔کارروائی کے دوران6اداروں پر جرمانے عائد کیے گئے جن کی مجموعی رقم 71ہزار روپے رہی۔2سیمپل لیے گئے جبکہ  18.21 کلوگرام زائد المیعاد اور ممنوعہ خوراک تلف کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں