لدھیوالہ:لڑکے کی غلطی ، ٹرک بے قابو ،8افراد زخمی
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )عالم چوک میں پلاسٹک مارکیٹ میں کھڑے منی ٹرک میں بیٹھے 15سالہ لڑکے نے سٹارٹ گاڑی کا گیئر لگا دیا جو تیز رفتاری سے دو سڑکوں کو عبور کرتے ہوئے ڈیوائیڈر توڑ کر دو رکشوں کو کچل کر کولڈ شاپ سے جا ٹکرایا ،8 افراد زخمی ہوگئے‘4کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ عالم چوک کی پلاسٹک مارکیٹ میں سامان لوڈ کرنے کے لئے لائے گئے ٹرک کا ڈرائیور گاڑی کو سٹارٹ چھوڑ کر نیچے اتر گیا دوسری سیٹ پر بیٹھے لڑکے نے گاڑی کا گیئر لگا دیا جس سے تیز رفتار ی سے دو رکشوں کو کچلتے ہوئے ڈیوائیڈر توڑکردوسری طرف کولڈ ڈرنک شاپ سے جا ٹکرایا جس سے 8افراد زخمی ہو گئے ،4زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار لڑکے کو حراست میں لے لیا ۔