وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ کا آج دورہ ، گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ
تتلے عالی(نامہ نگار )وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی آج گوجرانوالہ آمد متوقع ،شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر چلنے والی40گاڑیوں کو پابند کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اوروزر اعلیٰ مریم نواز شریف کی گوجرانوالہ آمد کے سلسلہ میں ن لیگی ورکرز کو جلسہ گاہ میں پہنچانے اور واپسی کیلئے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے کاغذات قبضہ میں لے کر آج وقت مقررہ پردیہات،قصبوں میں مقررہ پوائنٹس پر پہنچنے کا پابند کر دیا ۔مذکورہ گاڑیاں ن لیگی ورکروں کو قائدین کے استقبال کیلئے چند دا قلعہ بائی پاس اور جلسہ گاہ پہنچائیں گی۔