ملکی ترقی ہنرمند نوجوانوں کے بغیر ممکن نہیں:سامعہ سلیم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہونے والا ہنرروزگار میلہ 2025 ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں نوجوانوں کو نہ صرف اپنے سیکھے ہوئے ہنر کے اظہار کا موقع ملا بلکہ روزگار کے نئے دروازے بھی ان کے لئے کھلے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق اور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب وی ٹی آئی کونسل سا معہ سلیم،ریجنل منیجر کونسل طاہر اکرم،سابق ایم پی اے عبدالرئوف مغل ،صدر وی ٹی آئی کونسل فرخ اعجاز ، چیئرمین جامعۃ البنات سکول و ڈگری کالج محمد اعجاز سابق ڈپٹی مئیر کارپوریشن نوید احمد مغل ،ایریا منیجر لیاقت شہزاد،پرنسپل آصف مغل ،پرنسپل وی ٹی آئی کامونکے سلیم شبیر ،چیف ایگزیکٹو منہاس پائپ انڈسٹری عبدالخالق و دیگر تقریب میں شریک تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سامعہ سلیم نے کہا کہ ملکی ترقی ہنرمند نوجوانوں کے بغیر ممکن نہیں اور ایسے میلے نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں معاشی طور پر مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق نے کہا کہ جدید دور میں صرف ڈگری نہیں بلکہ ہنر ہی کامیابی کی حقیقی بنیاد ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر نوجوان کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں وہ نہ صرف سیکھے بلکہ اپنی صلاحیتوں کو عملی میدان میں استعمال بھی کر سکے ۔