تتلے عالی :بھیڑ بکریوں کو بیماریوں سے بچاؤکیلئے ویکسی نیشن مہم مکمل
تتلے عالی(نامہ نگار )بھیڑ بکریوں کو بیماریوں سے بچاؤکیلئے ویکسی نیشن مہم مکمل کرلی گئی۔
تتلے عالی سمیت دویژن بھر میں لاکھوں بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر اور نمونیا سے بچانے کیلئے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے چلائی گئی ویکسی نیشن مہم مکمل کرلی گئی ،ماہرین پر مشتمل ٹیموں نے ڈیروں،حویلیوں اور دیہاتی علاقوں میں ڈور ٹو دور جاکر ویکسی نیشن مہم کو تکمیل تک پہنچایا۔