قتل کے 2مقدمات ‘ ایک کو سزائے موت ‘دوسرے کو عمر قید

قتل کے 2مقدمات ‘ ایک کو سزائے موت ‘دوسرے کو عمر قید

گوجرانولہ (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے 2مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ، دکاندار کو فائرنگ کر کے قتل اور کزن کو شدید زخمی کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم ،دوسرے مقدمہ میں ایک مجرم کو عمر قید جبکہ 2خواتین کو بری کر دیا گیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد کی عدالت میں تھانہ فیروز والا کے علاقہ کے قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں جرم ثابت ہونے پر فاضل جج نے مجرم عمران کو سزائے موت 5لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے شرعی وارثان کو ادا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ملزم جہانگیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا جبکہ مقدمہ کا ایک ملزم نعمان 17مارچ 2025 کو تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں قتل ہو چکا ہے ۔ تھانہ فیروز والا میں مرزا شاہد کلیم کی مدعیت میں 11جولائی 2022 کو درج کر ائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزموں عمران ریاض ،نعمان اور جہانگیر نے اسکے بھتیجے علی حسن کو قتل جبکہ جہانگیر اور نعمان کی فائرنگ سے بیٹا زین زخمی ہوگیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد نے تھانہ فیروز والا کے علاقہ کے ایک اور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عدنان خالد کو عمر قید اور 5 لاکھ معاوضہ مقتول اشفاق کے شرعی وارثان کو ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ دو مقتول کی بیوی یاسمین عرف ماہم اور نجمہ بی بی کو بری کر دیا ۔ تھانہ فیروز والا میں 21 مارج 2023 کو درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق یاسمین نے اشفاق سے دوسری شادی کی تھی لیکن اسکا سابق شوہر عمران خالد اسے ملنے آتا تھا جسے اشفاق سمیت دیگر نے منع کیا وقوعہ کے روز یاسمین اور عمران قابل اعتراض حالت میں پکڑے گئے تو دونوں نے ڈنڈے اور پسٹل کے وار کر کے اشفاق کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں