شیلٹر ہوم میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور تشدد سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )شیلٹر ہوم میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور تشدد سے بچاؤ کے حوالے سے جاری 16روزہ آگاہی مہم نہ صرف ایک بامقصد سرگرمی ہے بلکہ معاشرتی سطح پر مثبت تبدیلی کی طرف مضبوط قدم بھی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی شاہدہ وارث نے شیلٹر ہوم میں ویمن پروٹیکشن سنٹر گوجرانوالہ میں پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن کی طالبات کیساتھ خصوصی سیشن میں کیا جس کا موضوع Self Identifyیعنی خود کو پہچاننے ، اپنی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے اور اپنے وجود کی اہمیت کو سمجھنے پر مرکوز تھا۔