گجرات پریس کلب میں صحافیوں اور اہلخانہ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گجرات پریس کلب میں صحافیوں  اور اہلخانہ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گجرات (سٹی رپورٹر، نامہ نگار )گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام صحافی برادری اور اہلخانہ کیلئے بانی صدر وائی ڈی اے گجرات ڈاکٹر سعود افضل ، پی ایم اے گجرات کے صدر ڈاکٹر محمد مقصود زاہد اور وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر وقاص علی کی زیر سرپرستی فری میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔

ممبران پریس کلب اور فیملیز نے جنرل سرجن ،کارڈیالوجی ، پیڈز ، جنرل سرجری ، ای این ٹی ، آرتھوپیڈک ، الٹرا ساؤنڈ اینڈ ریڈیالوجی، فزیو تھراپسٹ پر مشتمل سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کر ایا اور فری میڈیکل کیمپ میں ہڈیوں کی مضبوطی‘ ہیپاٹائٹس یرقان، ٹائیفائڈ، معدے کے السر کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر،بلڈ شوگر،بلڈ گروپنگ کے ٹیسٹ بھی کر ائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں