حکومت عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کریگی :بلال تارڑ

حکومت عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کریگی :بلال تارڑ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ آمد پر اپنے قائد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

 بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیے عملی طور پر سرگرم ہے جس کی واضح مثال پہلے وزیرآباد علی پور چٹھہ اور گوجرانوالہ کے لیے گرین بسوں کی سروس کا آغاز اور اب میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس کے لیے آج وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گوجرانوالہ آ رہے ہیں کارکنان اور عوامی نمائندے انکا بھرپور استقبال کریں گے ۔مسلم لیگی رہنما عنصر محمود سندھو نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پچھلے دور حکومت کے دوران عوام میں پائی جانی والی تمام محرومیاں ختم کر کے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے ۔سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو بلا تفریق صحت ،تعلیم اور آسان سفری سہولیات مہیا کریں گے یہی ہماری حکومت کا مشن ہے جس کو ہر حال میں پورا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں