اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے کی تقریب

اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام پاکستان  ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے کی تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے کی تقریب بعنوان بااختیار خواتین خوشحال پاکستان سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر پیرس روڈ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور فنانس تک ان کی رسائی کو بڑھانا ہے ۔ چیف منیجر اسٹیٹ بینک سیالکوٹ وقاص کاشف باجوہ ،نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس سلمان شیخ، صدر ویمن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ ڈاکٹر مریم صدیقہ، سینئر نائب صدر گلزیب وقاص اعوان، پرو وائس چانسلر گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر جہانزیب اسلام ،سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے خواتین کیلئے خصوصی فنانسنگ سہولتوں، ایس ایم ای قرضوں اور ڈیجیٹل بینکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں