اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کا سول و ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کا  سول و ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے سول و ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مشاہدہ کیا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،مریضوں کے لیے مفت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے پرانے آرتھو اور نیورو بلاکس کی جزوی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں فعال بنایا جا سکے ۔ انتظامیہ کے مطابق دونوں شعبہ جات کو رواں ماہ کے آخر تک ان بلاکس میں منتقل کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں