ایس ایس پی سیف سٹی عرفان الحق سلہریا اور ڈائریکٹر اقصیٰ بلڈ سوسائٹی میں معاہدہ

ایس ایس پی سیف سٹی عرفان  الحق سلہریا اور ڈائریکٹر اقصیٰ  بلڈ سوسائٹی میں معاہدہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ ریجن عرفان الحق سلہریا اور ڈائریکٹر اقصیٰ بلڈ سوسائٹی راشد علی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ، جس کا مقصد گوجرانوالہ میں خون کی بروقت اور محفوظ فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

معاہدے کے تحت اقصیٰ بلڈ سوسائٹی جدید ورچوئل بلڈ بینک کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہنگامی اور عمومی صورتحال میں خون کی دستیابی یقینی بنائیگی۔ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے خون کے دستیاب گروپس، رجسٹرڈ ڈونرز اور متعلقہ مراکز کی تازہ ترین معلومات فوری طور پر مہیا کی جائیں گی، جس سے شہر میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں