شدید مہنگائی سے قوت خرید متاثر ، بازار سنسان ، تاجر پریشان

شدید مہنگائی سے قوت خرید متاثر ، بازار سنسان ، تاجر پریشان

بجلی ، گیس ، پٹرول اور اشیا خورونوش کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شدید مہنگائی نے عوام کی قوت خرید ختم کر دی، بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر، دکاندار پریشان ،کرایہ سمیت دیگر اخراجات مشکل ہوگئے ۔سیالکوٹ اور گردونواح کے قصبوں میں شدید مہنگائی نے عوام کی قوت خرید ختم کردی، بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے ، دکاندار سارا دن گاہکوں کی راہ تکتے رہتے ہیں، تاجروں دکانداروں سمیت دیگر شہریوں نے بتایا کہ پچھلے برسوں کی نسبت اس سال بازاروں میں خریداروں کا رش بہت ہی کم ہے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی، گیس اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ رکھ دی ہے اور انکو اپنی روزی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، اس لئے بازار سنسان پڑے ہوئے ہیں،گزشتہ برسوں میں ان دنوں بازاروں میں تل رکھنے کی جگہ نہ ہوتی تھی، دکاندار کا کہنا ہے کہ کرایہ سمیت دیگر اخراجات برداشت کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ خریداروں نے بتایا کہ گھر کی روٹی پوری کریں یا شاپنگ ،بازار صرف ان چیزیں کی خریداری کیلئے آتے ہیں جن کے بغیر گزارا ناممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں