اندرون شہر دکانداروں کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، انہوں نے ڈنگہ پھاٹک، ریلوے لائن، مارکیٹ، پسرور روڈ، محلہ چمن شاہ، چمن شاہ قبرستان۔۔۔
پیپلز کالونی انڈرپاس، ریلوے پھاٹک، ریلوے لائن، ماڈل ریڑھی بازار شیخوپورہ موڑ، ماڈل ای بس سٹاپ، اردو بازاراور ملحقہ علاقوں، گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلاسکے ،گوندلانوالا روڈ کا دورہ کیا۔ اندرون شہر تجاوزات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے د کانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ختم کر دیں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔