وزیرآباد : حلقہ کی محرومیاں دور کرنا ترجیح ہو گی : بلال تارڑ

 وزیرآباد : حلقہ کی محرومیاں دور کرنا ترجیح ہو گی : بلال تارڑ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا، وزیرآباد مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے حلقہ سے بلا مقابلہ منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔

 حلقہ کے عوام سے جڑا رہوں گا اور ترقیاتی کام ہوں یا دیگر مسائل کو حل کرنا حلقہ کے عوام مجھے خدمت کیلئے ہمیشہ اپنے درمیان پائیں گے ، حلقہ کی محرومیاں دور کرنا میری ترجیح ہو گی۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے سیاسی شخصیت میا ں انوار الحق سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں ملک معاشی استحکام، ترقی اور روزگار کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے ،مریم نواز کی پنجاب میں حکومت ترقی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ، وزیرآباد شہر کے اندر کیمپ آفس بنا لیا جہاں پر ہمارا نمائندہ ہر وقت موجود ہو گا اور عوامی و فلاحی کاموں کی مثال قائم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں