ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی جانب سے جلالپور جٹاں روڈ کا معائنہ

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی جانب  سے جلالپور جٹاں روڈ کا معائنہ

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ نے کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے ہمراہ جلالپور جٹاں روڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سڑک کے تعمیراتی معیار اور جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے تعمیراتی مواد، کام کی رفتار اور معیار کو پرکھا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ عوامی سہولت کے پیش نظر منصوبے کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو پائیدار سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں