ڈی پی و نے نجی ہسپتال سے معاہد ے پردستخط کئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی اوسیالکوٹ فیصل شہزاد نے عمران ادریس ہسپتال اور میڈیکل کالج کے ساتھ ایم او یو سائن کیے جسکے تحت پولیس ملازمین کے لیے ہسپتال جنرل چیک اپ، جنرل سرجری آپریشن اور میڈیکل کالج میں داخلہ میں بھی رعایت ہو گی۔
فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کے میڈیکل اور تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے پولیس لائنز میں پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق سینٹر کا وزٹ کیا اور برانچزمیں دفتری ریکارڈ کو مرتب کرنے اور پبلک سروسز ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔