ڈی سی گوجرانوالہ کا شہر میں صفائی اور دیگرسہولیات کاجائزہ
گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں سٹیلائیٹ ٹاؤن پسرور روڈ، پونڈانوالہ چوکتا کشمیر روڈ اور کھیالی بائپاس کا دورہ کیا۔
سیٹلائٹ ٹاؤن میں جاری خوبصورتی کے منصوبے کا معائنہ کیا۔پسرور روڈ، پونڈانوالہ چوک سے کشمیر روڈ چوک تک گرین بیلٹس کا جائزہ لیا اور پی ایچ اے حکام کو گرین بیلٹس کی بحالی صفائی اور موسمی پھولدار پودے لگانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کشمیر روڈ اور ملحقہ گلی محلوں کا بھی دورہ کیا۔ کوڑا کولیکشن، نالیوں کی ڈیسلٹنگ اور نکاسی آب امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہرکوبروقت صاف ستھرا بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کھیالی بائپاس چوک میں ٹرانزٹ پوائنٹ پرپولیو مہم کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا ۔