کڈنی سنٹر گجرات کیلئے 23 لاکھ کا چیک پیش

کڈنی سنٹر گجرات کیلئے  23 لاکھ کا چیک پیش

گجرات(سٹی رپورٹر) کڈنی سنٹر گجرات کیلئے چیف ایگزیکٹو چناب آرچرڈ چودھری سلطان ندیم ملہی نے ڈائلسز مشین کی فراہمی کیلئے 23 لاکھ کا چیک صدر میاں اعجاز کو بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں دیا ۔

 اس موقع پراے ڈی سی فنانس ذوالفقار ،سینئر نائب صدر اظہر حسین، سابق جنرل سیکرٹری جاوید بٹ، چودھری اصغر ، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل، عمر سہیل بھٹہ بھی موجود تھے ۔ سلطان ندیم ملہی نے کہا انشا اﷲ کڈنی سنٹر کیلئے ہماری خدمات ہمیشہ جاری رہیں گی اور یہ صدقہ جاریہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں