وزیرآباد چیمبر آف کامرس کا قیام خوش آئند:ضیاالنور شاہ

وزیرآباد چیمبر آف کامرس کا قیام خوش آئند:ضیاالنور شاہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام مقامی صنعتوں اور کاروبار کے فروغ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا اور خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ہیڈ صاحبزادہ سید ضیاالنور شاہ نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدر مظاہر حسین زیدی سے ملاقات پرکیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر تصور حسین زیدی،واجد نعیم،ڈاکٹر خالدمحمود اور علی انمول زیدی بھی موجود تھے ۔صاحبزادہ سید ضیاالنور نے تجویز دی کہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس مقامی صنعتکاروں کو بلاسود قرضہ جات دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔مظاہر زیدی نے کہا چیمبرآف کامرس وزیرآباد ضلع کے تمام صنعتی اور کاروباری لوگوں کی امانت ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں