میٹرک پاس کرنے کی گولڈن جوبلی پر ری یونین
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ٹیولپ سٹی میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے سابق طلبا نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگار پُروقار ری یونین کا انعقاد کیا۔ پرانی یادیں تازہ کیں اور کامیابیوں پر اﷲ کا شکر ادا کیا۔
تقریب میں ڈاکٹر منیر سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، ودیگر ہم جماعتوں میں ایم امجد ، ملک ناصر ،شیخ شاہد ،لیاقت شاہ (کاروباری شخصیات)، رانا ناصر (ریٹائرڈ واپڈا ملازم)، ملک طارق محمود (ریٹائرڈایف بی آر ملازم )ضمیر الحسن علوی (ریٹائرڈ پرنسپل )ودیگر ریٹائرڈ ملازمیں نے شرکت کی اور اس موقع پر اساتذہ کی محنت اور ادارے کی روایات کو سراہا۔