گجرات چیمبر کی طرف سے معاہدے پر دستخط

گجرات چیمبر کی طرف  سے معاہدے پر دستخط

گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مارکیٹنگ نوسٹرا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔

 مارکیٹنگ نوسٹرا کی جانب سے ممبران گجرات چیمبر کو تمام سوشل میڈیا مارکیٹنگ سروسز پر 20فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا ، یہ ڈسکاؤنٹ پیکیجز پر اور کسٹم پیکیج پر بھی دیا جائے گا۔اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط احمد حسن صدر گجرات چیمبر ، عمیر ارشد سی ای او مارکیٹنگ نوسٹرا ، عثمان مظفر سیکرٹری جنرل گجرات چیمبر ، عبدلرافع اور شیراز عابد نے کیے ۔ اس موقع پر علی شان جمشید ایگزیکٹو ممبر ، ثوبان ظہیر بٹ سابق صدور اور سفران ناظر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں