مختلف مقامات پر وارداتیں، لاکھوں کامال وزرلوٹ لیاگیا
وزیرآباد ،راہوالی،کامونکے ،سمبڑیال،تتلے عالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندگان دنیا،نامہ نگار) مختلف مقامات پر درجنوں وارداتیں، لاکھوں کامال وزرلوٹ لیاگیا۔
وزیرآباد میں سنار کو گھر جاتے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔وسیم جیولر مین بازار سے ڈمدوکن بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ عبداللہ ٹاؤن میںڈاکوایک لاکھ نقدی اور ایک گولی خالص سونا اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کرفرار ہو گئے ۔بدوکی کا بلال راہوالی جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر یوٹرن کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک کر موبائل فون چھین لیا ۔منڈیالہ روڈ پر رانا جاوید اقبال کے مکان سے 2اے سی ، واٹر پمپ، 2من سریا، تانبے کی کیبل مالیتی 1لاکھ چور لے گئے ۔سمبڑیال کے علاقہ موضع کوٹ بھگت سے دودھ فروش سے دون موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے موبائل اورنقدی دوہزار چھین لیے ۔کوٹ میتلہ میں عمر جاوید اورتتلے عالی میں شوکت کی موٹر سائیکلز چوری ہوگئیں ۔محلہ شریف فارم کا رہائشی مبشر بٹ بینک سے دس ہزار روپے نکال کر گھر جارہا تھا کہ لٹ گیا۔کامونکے کے علاقے میں چوری کی آٹھ وارداتوں میں مقبول شہید آباد کے اسد جاوید کی موٹر سائیکل موڑ ایمن آباد بازار ،کسوکی روڈ کے عمیر کا موبائل گھر سے ، کوٹلی مہاراں کے زاہد فاروق کی حویلی سے دو گائے چوری ہوگئیں ۔ عمر رسول اور منیر سے ڈاکو ریلوے روڈ پر دو لاکھ پچاسی ہزار ، عامر عباس کی اہلیہ سے جی ٹی روڈ پرس چھین کر فرار ، جس میں سولہ ہزار وموبائل تھا۔ نواز سے دو ڈاکو اسی ہزار اور موبائل لے اڑے۔