بھارت میں مسلم خاتون سے بد سلوکی پر احتجاجی ریلی

بھارت میں مسلم خاتون  سے بد سلوکی پر احتجاجی ریلی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون سے بد سلوکی اور اسکا حجاب اُتارنے کیخلاف حافظ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی اور فوارہ چوک میں مظاہر ہ کیا گیا۔ x

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون سے بد سلوکی اور اسکا حجاب اُتارنے کیخلاف حافظ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی اور فوارہ چوک میں مظاہر ہ کیا گیا۔ ریلی کاکہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم احجاب اُتارنے کے واقعہ کی شدید مذمت کر تی ہے ۔ دین اسلام خواتین کو عزت احترام اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کر تا ہے ۔ اقوام عالم اور بالخصوس مسلم ممالک کو اس واقعہ پر متحد ہو کر اقوام متحدہ کو ایسے شخص کیخلاف انسانی حقو ق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کر نی چاہیے ۔بھارتی وزیراعلیٰ کیخلاف ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں