ڈکیت گینگ اور 2 منشیات فروش گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

 ڈکیت گینگ اور 2 منشیات  فروش گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ریکارڈ یافتہ فیصل عرف فیصلو ڈکیت گینگ کے 3ارکان اور 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 1 کلو 320 گرام ہیروئن ،10 لیٹر شراب، 3لاکھ روپے اورموٹرسائیکل برآمد کر لیا ۔

 ایس ایچ او تھانہ عبدالرحمٰن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیصل ،قاسم ،داؤد،عدنان اورنعمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ رات کو نقب زنی ، بند دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرتے راہ گزرتے لوگوں سے رقم، موبائل بھی چھین لیتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں