سی ای اوکاپولیو مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات کادورہ

سی ای اوکاپولیو مہم کے سلسلے  میں مختلف مقامات کادورہ

گجرات (نامہ نگار)پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر عطا المُنعم نے تحصیل کھاریاں کے علاوہ یونین کونسلز لالہ موسیٰ اور ٹھیکریاں کا دورہ کیا اور گھر گھر جا کر ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کے والدین سے براہِ راست فیڈ بیک حاصل کیا۔

سی ای او ہیلتھ نے ریلوے سٹیشن لالہ موسیٰ میں قائم ٹرانزٹ کیمپ کا بھی معائنہ کیا، جہاں بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی گئی اور والدین سے ویکسی نیشن پر رائے لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں