ٹوکن کی مد میں ناجائز ہزاروں روپے اکھٹے کرنے پر احتجاج
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سرکاری گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے گاڑیوں کے سٹینڈ پر موٹر سائیکل و گاڑیوں کے مالکان سے ٹوکن کی مد میں ناجائز ہزاروں روپے اکھٹے کرنے پرسٹینڈ ملازمین کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔
منظور ، تنویر اور زاہد شاہد نے دوسرے شہریوں کے ہمراہ نعرے لگائے ۔ دکاندار مشرف وقار نے کہا کہ سول ہسپتال سٹینڈ پر ملازم نے موٹر سائیکل کی مد میں تیس کی بجائے پچاس روپے وصول کئے ، شہریوں سے بدتمیزی بھی کی اور گاڑیاں کھڑی کرنے سے انکار کیا۔شہریوں نے کرپشن کرنے والے ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا