ڈسٹرکٹ بار انتخابات میںمتعدد امیدوار بلا مقابلہ منتخب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10 جنوری برو ز ہفتہ کو ہونگے ۔نائب صدر، فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری،آڈیٹر اور ممبران مجلس عاملہ بلا مقابلہ منتخب ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے چیئرمین الیکشن بورڈخالد حسین قریشی ،ممبران جمیل انور چودھری، سلمان شیخ، کرامت علی، امجد عباس کے حتمی امیدوارن کی فہرست جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے لئے دو امیدوار چوھری عاصم اقبال دیو، سعید احمد بھلی ، سیکرٹری کے چار امیدواران شہباز شمس، بلال خالد واہلہ، رانا آصف صدیق، حافظ فیاض افضل، سینئر نائب صدر کے دو امیدوار اظہر عباس بھٹی، آصف علی باجوہ، جوائنٹ سیکرٹری کے د و امیدواران ملک دانش اعوان ،انجم بٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر خواتین کی مخصوص نشست پر گل دیبا ساہی،فنانس سیکرٹری لیاقت علی، آڈیٹرحافظ عدنان اقبال اور لائبریری سیکرٹری قاسم احسان بھلی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔