سکول میں ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل کا انتخاب

سکول میں ہیڈ بوائے  اور ہیڈ گرل کا انتخاب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں طلبہ نمائندگی کے فروغ کیلئے ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل کے انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔

طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ جماعت نہم کے ابراہیم باٹھ ہیڈ بوائے جبکہ جماعت نہم ہی کی طالبہ منال راؤ ہیڈ گرل منتخب ہو گئیں پراکٹر کے عہدے کیلئے طالبات میں سے جماعت ہفتم سے عائشہ، جماعت ششم سے مہارما اور راحین جماعت پنجم سے راحین جبکہ بوائز میں سے جماعت ہفتم سے ذیشان، جماعت پنجم سے عبداﷲ اور جماعت ششم سے طیب نامزد ہوئے جو ہیڈز کے مددگار ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں