ڈاکو ئوں کی گائوں میں لاکھوں کی لوٹ مار،مستری پر تشدد

ڈاکو ئوں کی گائوں میں لاکھوں  کی لوٹ مار،مستری پر تشدد

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)حافظ آباد کے نواحی گاؤں لویرے میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی 3وارداتیں ،ڈاکو ئوں نے خوش بخت رحمانی کے گھر سے پچاس ہزار روپے اور ایک موبائل لوٹ لیا۔

 بعدازاں وہ احمدعلی کے گھر داخل ہوکر وہاں سے موٹر سائیکل ، موبائل اور ایک ڈیک لے گئے۔ ڈاکوؤں نے جلال آنہ کے رہائشی مستری شاہد منظور کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا ،نقدی وموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں