اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی کھلی کچہری،مسائل سنے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں اور اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے کہا کہ۔۔۔
سائلین کے مسائل کا فوری اور شفاف حل انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی درخواستیں سن کر ان کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ آجکل زیادہ تر معاملات قبضہ جائیداد سے متعلق سامنے آ رہے ہیں جن کو نمٹایا جا رہا ہے ۔