مسیحی برادری ،ممبران امن کمیٹی کی کرسمس کی مرکزی تقریب
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )مسیحی برادری اور ممبران امن کمیٹی کی جانب سے فرانسس آباد میں کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل، ممبران صوبائی اسمبلی نواز چوہان اور اقلیتی ایم پی اے عمانوئیل اطہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری کو تہوارپر مبارکباد دی گئی۔ ڈی سی ودیگرمہمانوں نے کہا ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت عوامی نمائندے کرسمس کی خوشیوں میں بھرپور شرکت اور مثالی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔ مسیحی برادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔