مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شہر کے وسط میں بنے گا،نواز چوہان

مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شہر کے وسط میں بنے گا،نواز چوہان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی، مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام وزیراعلیٰ کا انقلابی اقدام ہے جو10ارب سے شہر کے وسط میں بنایاجائیگا اورگوجرانوالہ کے عوام کو دل کے امراض کیلئے دوسرے شہر نہیں جاناپڑے گا، ہسپتال میں علاج کی جدید سہولیات دی جائینگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ودیگر کے ہمراہ مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے تجویز کردہ اراضی کے معائنہ پر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و مختلف محکموں کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں