ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا اجلاس، 17کیسز کے فیصلے

ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا اجلاس، 17کیسز کے فیصلے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا 10 واں اجلاس ہوا، 31کیسز کی سماعت، 17 کیسز کافیصلہ کرتے ہوئے اصل حقداروں کو قبضہ دلوانے کے احکامات جاری، 11 کیسز کو سماعت کے بعد نمٹا جبکہ 3کو آئندہ سماعت تک موخر کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو)طیب حیات ،(ہیڈکوارٹر)شبیر بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، فریقین اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور سی پی او نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی تنازعات کے حل، پراپرٹیز اصل حقداروں تک پہنچانے اور ناجائز قابضین کیخلاف متحرک ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں