سیالکوٹ : اتائی اڈوں کی بھرمار، انسانی جانوں سے کھیلاجانے لگا

سیالکوٹ : اتائی اڈوں کی بھرمار، انسانی جانوں سے کھیلاجانے لگا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں اتائی اڈوں کی بھرمار، جگہ جگہ گلی ،محلوں میں بیٹھے جعلی ڈاکٹر قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ، محکمہ صحت کے حکام اتائیوں کی فہرستیں موجود ہونے کے باوجود روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال اور گردونواح کے گلی ،محلوں ،بازاروں میں موجوداتائی ڈاکٹر زنے سادہ لوح افرادکو لوٹنا او رانکی زندگیوں سے کھیلنا شروع کررکھا ہے جنکے کلینکس کو بندکرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ کے افسر اور انسپکٹر ناکام نظر آتے ہیں۔ عوامی و سماجی شخصیات رانا زاہد، عظیم اقبال، چودھری احسان اﷲ، منیب حسین، ابوبکر باجوہ، نزاکت علی، سلیم اﷲ ودیگرنے اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لیکر اتائی کلینکس فوری بند کرانے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں