منشیات فروش نے ساتھی سے ملکر بیوی ، بیٹی کے سر پھوڑ دیئے
تتلے عالی(نامہ نگار ) گھمن والا میں منشیات فروش خاوند نے ساتھی سے ملکر بیوی اور بیٹی کے سر پھوڑ دیئے ۔
گھمن والا کی بشیر بی بی کا خاوند نوید جو کافی عرصہ سے ملزم صفدر کے ساتھ ملکر منشیات فروخت کرتا ہے چند روز قبل نوید اور صفدر منشیات لے کر آگئے جسے وہ گھر میں رکھنا چاہتے تھے بشیر بی بی اور اسکی بیٹی طاہرہ نے کہا یہاں سے منشیات لے جاؤ توملزم طیش میں آگئے اورسریے اور سٹیل کے گلاس سے دونوں کے سر پھاڑ دیئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔