وزیرآباد میں آلو کی ریکارڈ کاشت ، قیمتوں میں نمایاں کمی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں آلو کی ریکارڈ کاشت، مقامی منڈی میں آمد سے قیمتوں میں نمایاں کمی۔وزیرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں رواں سیزن کے دوران آلو کی ریکارڈ فصل کاشت کی گئی ہے۔۔۔
جس پر زمیندار خاصے پرامید نظر آ رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ سازگار موسم، بہتر بیج اور بروقت زرعی اقدامات کے باعث آلو کی پیداوار گزشتہ برسوں کی نسبت کہیں زیادہ رہی ،کھیتوں میں آلو کی برداشت کا عمل تیزی سے جاری ہے جسکے بعد زمیندار گندم کی بوائی کی تیاریوں میں مصروف ہو جائینگے۔