مالکان کو 7جائیدادوں کا قبضہ دلانے کیلئے احکامات جاری
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسپیوٹ ریزو لیشن کمیٹی کا 12واں اجلاس، 25کیسز کی سماعت کی گئی۔۔۔
7کیسز پر فیصلہ کرتے ہوئے حقداروں کو قبضہ دلوانے کے احکامات جاری ‘17کیسز کو سماعت کے بعد نمٹا دیا گیا جبکہ ایک کو آئندہ سماعت تک موخر کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔