استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کا اعلان
گلیانہ(نامہ نگار )استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام قائدِ اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2025 کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نمایاں تعلیمی خدمات کے اعترا ف میں محمد یا سین خان بلوچ سی ای او ایجوکیشن گجرات، میڈم روبینہ ناصر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری)ضلع گجرات اور ڈاکٹر محمد نواز پرنسپل جامع ہائی سکول گجرات کو قائدِ اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر پنجاب ٹیچرز یونین گجرات ساجد ندیم نتنے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی ۔