کڑیانوالہ جلالپور جٹاں روڈ کی تعمیر کا کام 4سال بعد شروع ہوتے ہی رک گیا

کڑیانوالہ جلالپور جٹاں روڈ کی تعمیر کا کام 4سال بعد شروع ہوتے ہی رک گیا

کڑیانوالہ(نامہ نگار )کڑیانوالہ جلالپور جٹاں روڈ پر 4سال کے بعد سٹر ک پر ڈالے گئے پتھروں پر تعمیر کا کام شروع ہوتے ہی رک گیا یاد رہے۔۔۔

 کڑیانوالہ جلالپور جٹاں روڈ سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے دورحکومت میں شروع ہوا تاہم حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی کام روک دیا گیا سڑک پر ڈالے گئے پتھروں نے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا چند روز قبل ایم این اے حسین الٰہی کی جانب سے نئی گرانٹ کی منظوری کے بعد ٹھیکیدار نے کام شروع کیا مگر فوٹو سیشن کے بعد لیبر کام چھوڑ کر رفو چکر ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں