اسسٹنٹ کمشنر کا جلالپور جٹاں میں کرسمس بازار کا دورہ
جلالپور جٹاں (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے کرسمس بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بازار میں ضروری اشیا حکومتی نرخوں سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔۔۔
گوشت سرکاری نرخ سے 50 روپے کم، پھل فی کلو 10تا 20روپے سستے اور دالیں فی کلو 15تا 25 روپے کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کرسمس بازار کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اشیائے خور ونوش کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔